سپریم کورٹ کو ٹی او آرز بھجوا دئے ہیں، مزید گنجائش نہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 3 مئی 2016 12:58

بنوں (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 مئی 2016ء) : دورہ بنوں کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف والے کئی پینترے بدل چکے ہیں، سپریم کورٹ کو خط لکھ چکا ہوں، ٹی آر اوز بھی ساتھ بھجوائے ہیں۔ اب سپریم کورٹ جو بہتر سمجھے گی وہی فیصلہ کرے گے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کے ٹی او آرز میں بہت وسعت ہے، حکومتی ٹی او آرز میں مزید کسی چیز کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اپوزیشن ٹی او آرز دے گی تو دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا لاہور شو فلا پ ہو گیا ہے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ قوم سے ہمیشہ سچ بولا ہے ، قوم جانتی ہے کون جھوٹ بول رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کو آگے لے جانا چاہتا ہوں ، مڑ کر پیچھے نہیں دیکھوں گا۔ اپوزیشن بھی ملک کی ترقی اور عوام کے مفاد کا سوچے۔ میں اور میرا خاندان کھلی کتاب کی طرح ہیں۔ عوام کے دئے ہوئے میڈیٹ کے مطابق حکومت اپنا وقت پورا کرے گی۔