لاہور ہائیکورٹ نے 5بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا

شوہر سے تنگ آکر علیحدہ ہوئی ، خاتون کا موقف/بچوں کا بھی باپ کے ساتھ جانے سے انکار

منگل 3 مئی 2016 12:57

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے 5بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا جبکہ عدالت میں بچوں نے بھی اپنے باپ کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس قاسم خان نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار شہری اشفاق احمد کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ اس کی بیوی کو 5بچوں سمیت اغوا ء کر لیا گیا ہے بازیاب کروایا جائے ۔

دوران سماعت تھانہ مسلم ٹاؤن پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ 5بچوں اور فاطمہ بی بی کو بازیاب کروا لیا گیا ہے ۔ خاتون فاطمہ نے بتایا کہ اسے کسی نے اغوا ء نہیں کیا بلکہ اپنے شوہر کے ظلم سے تنگ آکر علیحدہ ہوئی ۔ بچوں نے بھی باپ کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا جس کے بعد عدالت نے شہری اشفاق کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 5بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا ۔