انضمام الحق نے عبدالرزاق سمیت نظر انداز کھلاڑیوں کو دوبارہ کھیلنے کی آس دلا دی

منگل 3 مئی 2016 12:43

انضمام الحق نے عبدالرزاق سمیت نظر انداز کھلاڑیوں کو دوبارہ کھیلنے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 مئی۔2016ء) چیف سلیکٹر نے عبدالرزاق سمیت نظرانداز کھلاڑیوں کو آس دلا دی۔انضمام الحق کا کہنا ہے کہ آل راوٴنڈر اگر ٹیم میں دوبارہ واپسی کے خواہشمند ہیں تو یہ اچھی بات ہے، کوئی بھی کھلاڑی فرسٹ کلاس کرکٹ میں کارکردگی دکھائے اسے ضرور موقع دیں گے۔

(جاری ہے)

عبدالرزاق جیسے آل راوٴنڈر ٹیم میں آئیں تو اس سے اچھی بات اور کیا ہوگی۔ ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ اسکواڈ کیلیے آل راوٴنڈرز بڑی مشکل سے ڈھونڈے ہیں۔ یاد رہے کہ دورئہ انگلینڈ کیلیے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں صرف انور علی اور بلاول بھٹی آل راوٴنڈرز ہیں۔