انگلینڈ کیخلاف سیریز میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے: سرفراز احمد

منگل 3 مئی 2016 12:43

انگلینڈ کیخلاف سیریز میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے: سرفراز احمد

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 مئی۔2016ء) قومی ٹی ٹوئنٹی کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف مشکل سیریز کے لئے سخت ٹریننگ کریں گے۔ ون ڈے اور ٹیسٹ کپتان کی بجائے فٹنس اور کرکٹ پر فوکس ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ انگلش ٹیم کیخلاف کیمپ میں فوجی ٹریننگ ہو گی، ٹور مشکل ضرور ہے لیکن امید ہے کہ نتائج اچھے آئیں گے۔ سرفراز احمد کا مزید کہنا تھا کہ صرف فٹنس اور کرکٹ پر فوکس ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے لئے چیف سلیکٹر سے کیمپ میں بات کروں گا۔ سرفراز احمد کا مزید کہنا تھا کہ کاکول کی کنڈیشن انگلینڈ کے دورے پر سازگار ثابت ہو گی۔