اسلام آباد،تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں پولیس ،رینجرز اور حساس اداروں کا مشترکہ آپریشن

افغانیوں سمیت 35 افراد گرفتار،اسلحہ برآمد

منگل 3 مئی 2016 12:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 مئی۔2016ء) وفاقی دارالحکومت کے تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں پولیس ، رینجرز اور حساس اداروں کا مشترکہ اجلاس ، افغانیوں سمیت 35 مشتبہ افراد گرفتار ، ناجائز اسلحہ برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں وفاقی پولیس ، رینجرز اور حساس اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا جس میں 10 افغانیوں سمیت 35 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضے سے ایک 8 ایم ایم بندوقاور 40 راؤنڈ بھی برآمد ہوئے ۔ سرچ آپریشن کے دوران 150 گھروں اور 400 سے زائد دکانوں کی تلاشی لی گئی ۔ مشترکہ آپریشن ساڑھے چار گھنٹے جاری رہا ۔ ملزمان کو تھانہ سبزی منڈی منتقل کر دیا گیا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں جاری سرچ آپریشن میں افغانیوں کی گرفتاریوں اور اسلحہ برآمدگی کے بعد سرچ آپریشنز میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔