ڈبلیو ڈبلیو ایرومن رینز نے پے بیک میں اے جے اسٹائلز کے خلاف چیمپئن شپ کا کامیابی سے دفاع کرلیا
منگل 3 مئی 2016 12:35
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 مئی۔2016ء)رومن رینز نے ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹ پے بیک میں اے جے اسٹائلز کے خلاف چیمپئن شپ کا کامیابی سے دفاع کیا۔تاہم رومن رینز نے ٹائٹل کا دفاع اتنی آسانی سے نہیں کرپائے جتنا خیال کیا جارہا تھا بلکہ اے جے اسٹائلز نے زبردست مقابلہ کیا۔میچ کے دوران رومن رینز کو دو بار لگا کہ وہ کا کاؤنٹ آؤٹ (رنگ سے باہر ریسلر کے ہونے پر ریفری کی 10 تک گنتی) اور ڈس کوالیفائی ہونے کے باوجود اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
تاہم اس موقع پر را کے نئے مشترکہ باسز شین اور اسٹیفنی میکموہن نے میچ کو نو ڈس کوالیفکیشن اور نو کاؤنٹ آؤٹ قرار دیتے ہوئے اسے دوبارہ شروع کروا دیا۔واضح رہے کہ ایونٹ کے آغاز میں ڈبلیو ڈبلیو چیئرمین میکموہن نے اپنے بیٹے شین اور بیٹی اسٹیفنی کو را کا مشترکہ کنٹرول دینے کا اعلان کیا تھا۔(جاری ہے)
اے جے اسٹائلز نے رومن رینز کی ٹانگوں کو نشانہ بناکر اپنے جال مٰن پھنسائے رکھا اور پھر چیمپئن پر اناؤنسر ٹیبل کے اوپر اپنا خاص دافینومینل فور آرم بھی استعمال کیا۔
میچ کے دوران ایک موقع پر لیوک گیلوز اور کارل اینڈرسن (اے جے اسٹائلز کے جاپانی پرو ریسلنگ کے سابق ساتھی) نے بھی دعاوا بولا مگر اس موقع پر رومن رینز کے کزن جمی اور جے اوسو نے وہاں آکر چیمپئن کی مدد کی۔بعد ازاں رومن رینز نے سپرمین پنج کے ذریعے میچ کا نقشہ پلٹ دیا اور جلد اے جے اسٹائلز کو چت کرکے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا۔تاہم ان دونوں کا میچ ڈبلیو ڈبلیو ای کو اتنا بھایا کہ اس نے تصدیق کی ہے کہ ان دونوں کے درمیان ری میچ ہوگا جو بائیس مئی کو ایکسٹریم رولز کو منعقد ہوگا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.