پاکستانی نژاد باڈی بلڈر کی ” مسل مینیا یونیورس چیمپئن شپ “ میں دوسری پوزیشن

منگل 3 مئی 2016 12:21

پاکستانی نژاد باڈی بلڈر کی ” مسل مینیا یونیورس چیمپئن شپ “ میں دوسری ..

سیول(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 3مئی ۔2016ء ) پاکستانی نژاد باڈی بلڈر جمال سعود نے کوریا میں ہونے والی”مسل مینیا یونیورس چیمپئن شپ “ میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوریا میں ہونے والی”مسل مینیا یونیورس چیمپئن شپ “ میں دنیا بھر کے تن سازوں نے حصہ لیا ،مقابلے میں پاکستانی نژاد باڈی بلڈر جمال سعود نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ فیزیکل فٹنس برائے ماڈلنگ کے ایونٹ میں فتح حاصل کرکے جمال سعود نے پہلی بار پاکستان کا نام جیتنے والوں میں لکھوایا۔ پاکستانی شائقین نے جمال سعود کی اس کامیابی پرانہیں سوشل میڈیا پرڈھیروں مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ فخر پاکستان بھی قرار دیا ۔