شمالی وزیرستان کے52 ہزار381 بے گھرخاندانوں میں ایک ارب76 کروڑ روپے تقسیم کئے جاچکے ہیں، فاٹا ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی

منگل 3 مئی 2016 12:03

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مئی۔2016ء) دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن ”ضرب عضب“ میں متاثر ہونے والے شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد( آئی ڈی پیز) کے52 ہزار381 خاندانوں میں ایک تک ایک ارب75 کروڑ99 لاکھ روپے تقسیم کئے جاچکے ہیں۔

(جاری ہے)

فاٹا ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے حکام کے مطابق آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والی شمالی وزیرستان کے 52ہزار381 خاندانوں کو زونگ موبائل سمز کے ذریعہ اب تک ایک ارب75 کروڑ99 لاکھ روپے تقسیم کئے جاچکے ہیں۔

حکام کے مطابق شمالی وزیرستان کے 95 ہزار720 خاندان رجسٹرڈ ہیں جن میں سے نادرا نے اب تک 54 ہزار80 خاندانوں کی رجسٹریشن کی تصدیق کی ہے۔ حکام کے مطابق شمالی وزیرستان کے بے گھرافراد کی واپسی کے تیسرے مرحلے میں بے گھر افراد کے خاندانوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :