سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریاستی و سرحدی امور کا اجلاس کل ہوگا

منگل 3 مئی 2016 12:03

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مئی۔2016ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریاستی و سرحدی امور کا اجلاس کل بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم میں ساڑھے دس بجے منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر ہلال الرحمان کریں گے۔ اجلاس میں فاٹا کے لئے مختص کیا گیا بجٹ 2015-16ء کے استعمال جبکہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران فاٹا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اہم منصوبوں پر غور کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :