جھنگ، مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، 2 افراد جا ں بحق ، 15 زخمی

منگل 3 مئی 2016 11:58

جھنگ ۔ 3 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مئی۔2016ء) جھنگ میں مسافر بس الٹنے کے نتیجہ میں2 مسافر جا ں بحق اور 15 زخمی ہو گئے۔ پی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منگل کی صبح جھنگ میں سر گودھا رورڈ پر مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 2 مسافر موقع پر جا ں بحق اور 15 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :