لاہور،مصری شاہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک

منگل 3 مئی 2016 11:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء ) لاہور کے علاقے مصری شاہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرا فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ مصری شاہ کی حدود میں دو ڈاکو شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس دوران ناکے پر موجود پولیس اہلکاروں نے ڈاکووٴں کا تعاقب کیا۔ پولیس کو دیکھ کر ڈاکووٴں کی جانب سے فائرنگ شروع کر دی گئی۔ جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو موقع پر ہلاک جبکہ دوسرا رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا۔ ڈاکووٴں کے قبضے سے پستول اور موٹر سائیکل برآمد کر لیا گیا۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :