پاکستان کو ایف16طیاروں کے لیے امداد منسوخ، امریکی حکومت کی تصدیق

کانگریس کی مخالفت کی وجہ سے پاکستان کو پیغام پہنچا دیاہے کہ لڑاکا طیارے خریدنے کے لیے انہیں رقم کا بندوبست خود کرنا ہوگا، جو شرائط کانگریس نے عائد کی ہیں دفترخارجہ اصولاً ان کے خلاف ہے، جان کربی کابیان

منگل 3 مئی 2016 11:44

پاکستان کو ایف16طیاروں کے لیے امداد منسوخ، امریکی حکومت کی تصدیق

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء ) امریکی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ کانگریس نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی خریداری کے لیے دی جانے والی امداد روک دی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہنا تھا کہ کانگریس نے ایف 16 طیارے فروخت کرنے کی منظوری دے دی تھی لیکن کانگریس کے کچھ ارکان نے پاکستان کو مالی ا مدد جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کا کہنا تھا کہ کانگریس کی مخالفت کی وجہ سے ہم نے پاکستان کو پیغام پہنچا دیاہے کہ لڑاکا طیارے خریدنے کے لیے انہیں رقم کا بندوبست خود کرنا ہوگا۔انھوں نے کہا کہ جو شرائط کانگریس نے عائد کی ہیں، دفترخارجہ اصولاً ان کے خلاف ہے۔اس کے علاوہ اس سال کے لیے پاکستان کو دی جانے والی 74 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی فوجی امداد کا جو بجٹ کانگریس کے سامنے پیش کیا تھا۔ اس کی منظوری کا عمل بھی فی الحال روک دیا گیا ہے۔تاحال تو یہ پیسہ پاکستان کو نہیں دیا جا سکتا لیکن اگر کانگریس اپنا ذہن تبدیل کر لیتی ہے تو اسے جاری کیا جا سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اوباما انتظامیہ اس معاملے پر کانگریس کے ساتھ مل کر کام کرتی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :