پاکستانی گلوکار شیراز اپل پر حملہ؛گاڑی بھگا کر جان بچائی۔ شیزار اپل کا موقف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 3 مئی 2016 11:37

پاکستانی گلوکار شیراز اپل پر حملہ؛گاڑی بھگا کر جان بچائی۔ شیزار اپل ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 مئی 2016ء) : پاکستانی گلوکار شیراز اپل پر نومعلوم افراد نے حملہ کیا۔ گلوکار شیراز اپل نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ مجھ پر نامعلوم شخص نے آج صبح حملہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ میں اپنی بیٹی کو اسکول چھوڑ کر واپس آ رہا تھا کہ میری گاڑی کو ہٹ کیا گیا ، میں نے گاڑی بھگا کر جان بچائی۔ مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی موصول ہو رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دھمکیوں کی رپورٹ ڈیفنس تھانے میں درج کروا دی گئی ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پولیس میری کوئی مدد نہیں کر رہی۔

متعلقہ عنوان :