میاں چنوں کی رہائشی خاتون پر شوہر نے خرچہ مانگنے پر تیزاب پھینک دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 3 مئی 2016 11:33

میاں چنوں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 مئی 2016ء): میاں چنوں کی رہائشی ایک خاتون پر شوہر نے خرچہ مانگنے کے جواب میں تیزاب پھینک دیا۔ تفصیلات کے مطابق بائیس سالہ نورین نے اپنے شوہر سے خرچہ مانگا تو سفاک شوہر نے خرچہ دینے کی بجائے نورین پر تیزاب پھینک دیا جس کے بعد نورین کو تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نورین کی زندگی کے حوالے سے آئندہ چوبیس گھنٹے نہایت اہم ہیں۔ نورینکی والدہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ نورین کا شوہر فرار ہے جبکہ اس معاملے میں پولیس بھی ہمارے ساتھ کوئی تعاون نہیں کر رہی۔