Live Updates

بنوں‌: عمران خان ایک نمبر کے نہیں تین نمبر کے خان ہیں۔ اکرم خان درانی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 3 مئی 2016 11:29

بنوں‌: عمران خان ایک نمبر کے نہیں تین نمبر کے خان ہیں۔ اکرم خان درانی

بنوں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 مئی 2016ء) : وزیر اعظم نوازشریف بنوں پہنچے تو ان کے ہمراہ وفاقی وزیر ہاؤسنگ اکرم خان درانی بھی موجود تھے۔ بنوں میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اکرم خان درانی کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک نہیں تین نمبر کے خان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے بے جا زیادتیوں کے باوجود شرافت کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

اور وزیر اعظم نوازشریف نے خود کو احتساب کے لیے پیش کر دیا۔

خود کو احتساب کے لیے پیش کرنا شیر کی صفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان میں نہ مانوں کیی سیاست پر عمل پیرا ہیں، اگر وزیر اعظم نواز شریف حکم دیں تو خیبر پختونخواہ کی حکومت کو گرا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والوں کے اسپتالوں میں دوائیاں تک نہیں ہیں، ملک کی ترقی میں رکاوٹ بننے والوں کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات