وزیر اعطم کی نااہلی کے لئے دائر درخواستوں کی سماعت لارجر بنچ کے روبرو کرنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 3 مئی 2016 11:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 مئی۔2016ء) تحریک انصاف کے رہنما گوہر نواز سندھو کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم، ان کی اہلیہ کلثوم نواز، بیٹے حسن نواز، حسین نواز اور بیٹی مریم نواز نے اپنے اثاثے چھپائے، رقم غیرقانونی طور پر بیرون ملک منتقل کی، اور قوم سے غلط بیانی کی، انہوں نے کہا کہ یہ اقدام وزیراعظم نے ذاتی حیثیت میں کیا، لہذا عدالت انہیں نااہل قرار دے، اور پاناما لیکس معاملے کی انکوائری نیب سے کرائی جائے، درخواست میں کیس کی حساسیت کے پیش نظر سماعت کے لئے لارجر بنچ تشکیل دینے کی بھی استدعا کی گئی ۔