بارہ سال سے کم عمر طلبہ کو نویں جماعت میں داخلہ نہ دینے کی پالیسی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا،،

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 3 مئی 2016 11:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 مئی۔2016ء) لاہورہائی کورٹ میں درخواست طالبہ رئیسہ حفیظ نے شیراز ذکا ایڈووکیٹ کے توسط سے دائرکی،،درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے،،کہ آرٹیکل پچیس اے کے تحت مفت اور لازمی تعلیم ریاست کی ذمہ داری ہے،،بارہ سال سے کم عمر ذہین طلبہ کو نویں جماعت میں داخلہ نہ دینے سےمتعلق بورڈ نے قوانین بنا رکھے ہیں،،جوآئین کی روح کےمنافی ہیں،،جب کہ آئین اور ملکی قوانین کے تحت اگلی جماعتوں میں داخلے کے لئے عمر کی کوئی قید نہیں ہے،،درخواست میں مزید کہاگیاہے،،کہ عدالت عالیہ نےکم عمرطلبہ کو نویں جماعت میں مشروط طور پر داخلہ دینےکی ہدایات جاری کر رکھی ہیں،،جس پر بھی عمل نہیں کیاجارہا،،

متعلقہ عنوان :