وزیر اعظم نواز شریف بنوں‌ پہنچ گئے ، عوامی اجتماع سے خطاب کریں‌گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 3 مئی 2016 11:08

بنوں (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 مئی 2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف بنوں پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم نواز شریف بنوں کی 5 یونین کونسلز میں گیس کی فراہمی کا سنگ بنیاد رکھیں گے جن میں بازار احمد خان ،ہنجیال خال، فاطمہ خیل ، امانڈی اور وسکاری یونین شامل ہیں۔

(جاری ہے)

گیس کی فراہمی منصوبوں پر 25 کروڑ 95 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ 96 کلو میٹر طویل گیس پائپ لائن سے 60 ہزار افراد پر مشتمل آبادی کو فائدہ ہو گا۔ جبکہ یہ منصوبہ ایک سال میں مکمل کیا جائے گا۔ گیس کی فراہمی کے لیے 6 انچ قطر کی گیس پائپ لائن بچھائی جائے گی۔ وزیر اعظم نواز شریف بنوں میں 4 بڑی شاہراؤں کا بھی افتتاح کریں گے۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم نواز شریف بنوں میں عوامی اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :