گورنر خیبرپختونخواہ کا عہدہ حاصل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ریحام خان

muhammad ali محمد علی منگل 3 مئی 2016 00:00

گورنر خیبرپختونخواہ کا عہدہ حاصل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ریحام ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 مئی۔2016ء) ریحام خان کا کہنا ہے کہ گورنر خیبرپختونخواہ کا عہدہ حاصل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ پروگرام میں مشہور کامیڈین سہیل احمد عرف عزیزی نے دعوی کیا تھا کہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے وزیراعظم کو پیش کش کی ہے کہ اگر وہ تحریک انصاف کو لگام ڈالنا چاہتے ہیں تو انہیں خیبرپختونخواہ کا گورنر بنا دیا جائے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ریحام خان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ وہ ایک کام کرنے والی خاتون ہیں جبکہ گورنر کا عہدہ ایک نمائشی عہدہ ہے جس میں کرنے کیلئے کوئی کام نہیں ہوتا۔ اس لیے وہ اس عہدے کو حاصل کرنے میں ہرگز دلچسپی نہیں رکھتی ہیں۔ عزیز کو مخاطب کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ اگر وہ ان سے متعلق تھوڑی تحقیق کر لیتے تو انہیں ایسی افواہ پھیلانے کی ضرورت نہ پڑتی۔ وہ پنجابی سے بالکل ناواقف ہیں اور عزیزی نے اپنے بیان میں جو پنجابی زبان کے الفاظ استعمال کیے وہ ان سے بالکل ناواقف ہیں۔

متعلقہ عنوان :