وزیراعظم کے بعد میرا احتساب کیا جائے: علیم خان کی حکومت کو پیش کش

muhammad ali محمد علی پیر 2 مئی 2016 23:12

وزیراعظم کے بعد میرا احتساب کیا جائے: علیم خان کی حکومت کو پیش کش

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2مئی 2016ء) علیم خان نے حکومت کو پیش کش کی ہے کہ وزیراعظم کے بعد ان کا احتساب کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت کو پیش کش کی ہے ان پانامہ لیکس کے معاملے پر وزیراعظم سے احتساب شروع کیا جائے اور پھر اس کے بعد ان کا احتساب کیا جائے۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے ان پر بیرون ممالک نہ ظاہر کیے گئے جن 5 رہائشی فلیٹس کا الزام عائد کیا جا رہا ہے اگر ان پر یہ الزامات ثابت ہو جائیں تو یہ فلیٹس حکومت اپنی ملکیت میں لے لے۔