ہینوپاک ٹرافی: آئی ایم آئی عمر (پرائیویٹ) لمیٹڈکی مسلسل دوسری کامیابی

پیر 2 مئی 2016 22:47

کراچی ۔ 29 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مئی۔2016ء) آئی ایم آئی عمر (پرائیویٹ ) لمیٹڈ نے ہینو پاک موٹرز کو 8وکٹوں سے شکست دے کر 21ویں ہینو پاک کے سی سی اے انٹر ڈپارٹمنٹل لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ آف بریک بولرجنید الیاس کی 6وکٹوں نے ہینو پاک موٹرز کو 153رنز پر محدود کردیا اورعماد عالم کی 62رنز کی اننگز نے فتح کو آسان بنایا۔

حماد مغل کی 48رنز کی اننگز ان کی ٹیم کے کام نہ آسکی۔ ٹی ایم سی گراوٴنڈ پر گرو پ ’اے‘ میں ہینو پاک موٹرز نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور پوری ٹیم 42.1 اوورز میں 153رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ حماد مغل نے 48 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی جو 3 چوکوں اور ایک چھکے پر مشتمل تھے۔ ضیاء الحق نے 41رنز میں 2چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

(جاری ہے)

فرخ رضوی کے 37رنز میں 3چوکے اور 2چھکے شامل ہیں۔

آف بریک بولر جنید الیاس نے اپنی شاندار بولنگ سے 26رنز پر 6حریف بلے بازوں کو نشانہ بنایا جبکہ عبد الله مقدم کو 23 رنز پر 2 کھلاڑی میدان بدر کیا۔ آئی ایم آئی عمر (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف 23اوورز میں 154رنز بنا کر حاصل کرلیا۔ عماد عالم نے میچ وننگ اننگز کھیلتے ہوئے58گیندون پر ناقابل شکست 62رنز 5چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے بنائے۔دانش عزیز نے 43رنز ناٹ آوٴٹ 5چوکوں کی مدد سے اسکور کئے۔ عثمان خان نے 21رنز میں 4چوکے لگائے۔

متعلقہ عنوان :