نیشنل ٹینس چیمپئن شپ کا آغاز 3 مئی سے ہوگا

پیر 2 مئی 2016 22:47

نیشنل ٹینس چیمپئن شپ کا آغاز 3 مئی سے ہوگا

کراچی ۔ 29 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مئی۔2016ء) چوتھی عیسی لیب نیشنل ٹینس چیمپئن شپ 2016ء کا آغاز 3 مئی سے ہوگا، ایونٹ کے تمام مقابلے کراچی جیم خانہ میں ہوں گے۔ سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر خواجہ سعید حئی نے جمعہ کو یہاں کراچی جیم خانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 7 روزہ ایونٹ کا انعقاد پاکستان ٹینس فیڈریشن کے تحت سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کر رہی ہے جبکہ اس چیمپئن شپ کو ڈاکٹر عیسی لیباریٹریز اینڈ ڈائگنوسٹک سینٹر اسپانسر کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معروف چیمپئن شپ میں ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی جس میں 10، 12، 14، 16 اور 18سال کے جونیئر کھلاڑیوں کے مابین سنگلز مقابلے ہوں گے، 18 سال تک کی لڑکیوں کے دو ایونٹس سنگلز اور ڈبلس پر مشتمل ہوں گے جبکہ 35، 45 اور 55 سال تک کے سینئرز کے ڈبلز مقابلے ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سندھ رینکنگ ایونٹ کے مینز سنگلز اور ڈبلز بھی ٹورنامنٹ میں شامل ہیں، تمام غیر مقامی کھلاڑیوں کو ڈیلی الاوٴنس اور جونیئر سنگلز کے کھلاڑیوں کو دو طرفہ اکنامی کلاس ریلوے کرایہ بھی دیا جائے گا۔

ٹورنامنٹ میں انٹری بھیجنے کی آخری تاریخ یکم مئی ہے۔ انتظامیہ کمیٹی کے صدر خواجہ سعید حئی، نائب صدر گلزار فیروز، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اور ریفری محمد خالد رحمانی اور میڈیا کوآرڈینیٹر سرور حسین ہوں گے۔ پریس کانفرنس میں ڈاکٹر فرحان عیسی نے ایک جونیئر کھلاڑی کو اسپانسر کرنے کا اعلان بھی کیا۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کے متمنی کھلاڑی اپنی انٹری محمد خالد رحمانی یا سرور حسین کو بھیج سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ای میل ایڈریس [email protected] پر بھی انٹری بھیجی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :