واپڈا نوشہرہ ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام سڑکوں پر آگئے

تین دن کے اندر بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ کیاگیا تو نوشہرہ پشاور، نوشہرہ پنڈی، نوشہرہ مردان نوشہرہ چارسدہ روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کرکے شہر کا رابطہ سارے ملک سے منقطع کرکے رکھ دیں گے ، مظاہرین کا الٹی میٹم

پیر 2 مئی 2016 22:33

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 مئی۔2016ء) واپڈا نوشہرہ ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام سڑکوں پر آگئے۔جلاؤ گھیراؤ جی ٹی روڈ پرگھنٹوں ٹریفک بلاک ،واپڈا ایکسئین سمیت افیسران فاتر خالی چھوڑ کر چلے گئے۔رسالپور،نوشہرہ کلاں اور خویشگی کے عوام سراپا احتجاج نوشہرہ مردان روڈ نصف گھنٹے تک بند کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کلاں میں ضلعی کونسلر حاجی نوشیرخان، ضلعی کونسلر قاضی واجد، ناظم ماہرالدین، جانس خان، علی خان، ابرار، فضل غنی، امجدنوخارے جبکہ خویشگی کے مظاہرین کی قیادت پیرحامد، حسن خان، بخت علی، یاسین خان، پیرخادم اور ناظم انعام اللہ خٹک کررہے تھے مظاہرین اپنے اپنے علاقوں سے بڑے بڑے جلوسوں میں نوشہرہ مردان روڈ اور ایکسین واپڈا کے دفتر کے سامنے جمع ہوگئے مظاہرین کو دیکھتے ہی ایکسین اپنے دفتر سے چور دروازے سے رفوچکر ہوگئے جبکہ دیگر عملے کو دفاتر بند کرنے کا حکم دے دیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 18گھنٹے تک لوڈشیڈنگ سے عوام کا جینا محال بنادیا ہے مساجد اور گھروں میں پانی ناپید کاروبار زندگی مفلوج ہوکررہ گئی ہے 18گھنٹے لوڈشیڈنگ تک پہنچ گیا ہے اگر نئے فیڈر سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ کیاگیا تو جی ٹی روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیں گے ہزاروں عوام شدید مشکلات کے شکار ہے مساجد اور گھروں میں پانی ناپید ہوچکاہے اور عوام پانی کے بوند بوند کوترس رہے ہیں خواتین اور بچے دوردراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہوچکے ہیں ایکسویں صدی میں واپڈا کی ناروا لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بنیادی سہولیات سے محروم ہوچکے ہیں جبکہ رات کو بجلی نہ ہونے کی وجہ سے چوری کے وارداتوں میں بھی اضافہ ہوچکا ہے اور مچھروں کی بھرمار نے عوام کا جینا محال بنادیا ہے اور عوام مچھر کے کاٹنے سے ہسپتالوں میں پہنچ گئے ہیں مظاہرین نے حکومت کو تین دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تین دن کے اندراندر بجلی کے ناروا لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ کیاگیا تو نوشہرہ پشاور، نوشہرہ پنڈی، نوشہرہ مردان نوشہرہ چارسدہ روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کرکے نوشہرہ کا رابطہ سارے ملک سے منقطع کرکے رکھ دیں گے۔