فیصل آباد ، وزیر اعظم کا بھٹو دور میں بے گھر افراد کیلئے بنائے گئے فلیٹس کو گرائے جانے کا نوٹس

پنجاب حکومت کو رہائشیوں بارے ازسرنو پالیسی پر غور کرنے کا حکم

پیر 2 مئی 2016 22:33

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 مئی۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں فیصل آباد جڑانوالہ روڈ پر بے گھر افراد کیلئے جو 511فلیٹس کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے گرانے کا نو ٹیفیکیشن جاری کئے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے پنجاب حکومت کو ان فلیٹس کے رہائشیوں کے بارے میں ازسر پالیسی پر غور کرنے کا حکم دیا ہے ۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق اس سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کے ممبر قومی اسمبلی و چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی میاں عبدالمنان ممبر صوبائی اسمبلی فقیر حسین ڈوگر اور ضلعی انتظامیہ آج تین مئی کو وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور دیگر صوبائی عہدیداروں سے ملاقات کرینگے یاد رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے فیصل آباد جڑانوالہ روڈ پر چالیس سال قبل بے گھر افراد کیلئے فلیٹس تعمیر کرکے الاٹ کئے تھے ان کی خستہ حالی کے پیش نظر گرانے کا حکم دیا تاہم ان فلیٹس کے ہزاروں مکینوں نے آٹھ گھنٹے سے زائد تک فیصل آباد جڑانوالہ اور دیگر اطراف پر لے جانے والی شاہراہ کو مکمل طور پر ٹریفک کیلئے بند کرتے ہوئے حکومت کیخلاف شدید احتجاج کیا چنانچہ انتظامیہ نے اس صورتحال کے پیش نظر اور اس وجہ سے منتخب ہونے والے ممبر قومی اسمبلی میاں عبدالمنان اور ممبر صوبائی اسمبلی فقیر حسین ڈوگر کی درخواست پر اس معاملے کو صوبائی حکومت اور وزیراعلیٰ کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ ان فلیٹس میں رہنے والے خاندانوں کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ کیاجاسکے

متعلقہ عنوان :