اسلام آباد،نمل کے شعبہ فیکلٹی آف انگلش میں صوفی فورم کے زیراہتمام سیمینار

جامعات معاشرے کی ترقی و بہتری کے لیے کلیدی کردار ادا کرتی ہیں ،مقررین

پیر 2 مئی 2016 22:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 مئی۔2016ء) نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوایجز(نمل) کے شعبہ فیکلٹی آف انگلش میں صوفی فورم کے زیراہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاہے کہ جامعات معاشرے کی ترقی و بہتری کے لیے کلیدی کردار ادا کرتی ہیں ۔ گزشتہ روز یہاں منعقدہ سیمینار کا عنوان ”سماجی بہتری میں جامعات کا کردار“ تھا ۔

(جاری ہے)

سیمینار سے کالم نگارخورشیدندیم ،اقبال انسٹیٹیوٹ آف ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسن الامین،شعبہ انگریزی کے سربراہ ڈاکٹر سفیر اعوان جبکہ صوفی فورم کے کوآرڈینیٹرڈاکٹر جمیل اصغرسمیت اساتذہ ،طلبہ ودیگر شخصیات نے بھرپور شرکت کی ۔مقررین کا کہنا تھا کہ کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں جامعات کا کردار کلیدی حیثیت کا حامل ہوتاہے اور اکیڈیمہ معاشرے کو سدھارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔زیاد

متعلقہ عنوان :