نئی نسل کو جدید علوم سے آراستہ کرکے پاکستان کا مستقبل تابناک بنائیں گے ‘تعلیم اور صحت ہماری اولین ترجیحات ہیں، دونوں شعبوں کی بہتری کیلئے جتنے وسائل درکار ہیں دیں گے‘سکولوں میں اصلاحات کے پروگرام پر عملدرآمد کے بہتر نتائج برآمد ہوئے ہیں، اربوں روپے سے عدم دستیاب سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کا اجلاس سے خطاب
پیر 2 مئی 2016 22:31
لاہور۔2 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مئی۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سکول ایجوکیشن کی بہتری کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے، معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے ٹیچرز ٹریننگ پروگرام نہایت اہمیت کا حامل ہے، ٹیچرز ٹریننگ پروگرام تعلیمی اصلاحات کے روڈمیپ کا ایک اہم جزو ہے،سکولو ں میں اصلاحات کے پروگرام پر عملدرآمد کے بہتر نتائج برآمد ہو رہے ہیں، حکومتی اقدامات کی بدولت تعلیم کے معیار میں بہتری آئی ہے، ملک کا مستقبل تعلیم سے وابستہ ہے،تعلیم اور صحت ہماری اولین ترجیحات ہیں جبکہ دونوں شعبوں کی بہتری کیلئے جتنے وسائل درکار ہیں دیں گے،انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو یہاں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،4 گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں سکول ایجوکیشن کی بہتری، اساتذہ کی تربیت، آئی ٹی کے فروغ سمیت دیگر اہم امور کا جائزہ لیا گیا،وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت سکولو ں میں عدم دستیاب سہولتوں کی فراہمی پر بھرپور توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے،سکولوں میں اربوں روپے سے عدم دستیاب تعلیمی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے،انہوں نے کہا کہ طلبا و طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا بھی نہایت ضروری ہے،تدریس کے معیار کو بہتر بنانے میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال سودمند ثابت ہو سکتا ہے،اربوں روپے کی لاگت سے پنجاب کے ہائی سکولوں میں آئی ٹی لیبز بنائی گئی ہیں، میرٹ اور شفاف پالیسی کے تحت ذہین طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے ہیں اور اب ہائی سکولوں کے طلبا و طالبات میں ٹیبلٹس تقسیم کرنے کا پروگرام بنایا گیا ہے،وزیراعلیٰ نے کہا کہ معیاری تعلیم کے فروغ سے ہمارا مستقبل جڑا ہے، نئی نسل کو جدید علوم سے آراستہ کرکے پاکستان کے مستقبل کو تابناک بنائیں گے،اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنے والے بچوں کو تعلیم کیلئے سکولوں میں لایا گیا ہے، ہوٹلوں، ورکشاپوں اور پٹرول پمپوں سے چائلڈ لیبر کا خاتمہ ہمارا آئندہ کا ہدف ہے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ مقرر کردہ تعلیمی اہداف کے حصول کیلئے مزید محنت، عزم اور لگن سے کام کرنا ہوگا، سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نے معیاری تعلیم کے فروغ کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی، صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد، چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن انجینئر قمرالاسلام، چیف سیکرٹری، متعلقہ سیکرٹریز، ماہرین تعلیم اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.