حکومت کی مثبت پالیسیوں سے وطن عزیز میں معاشی و اقتصادی انقلاب رونما ہوگا۔ سمیرا ملک

پیر 2 مئی 2016 22:29

جوہر آباد۔2 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مئی۔2016ء ) سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی انقلابی پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو چکے ہیں، یوم مئی کے موقع پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں ایک ہزار روپے کے اضافہ کا اعلان محنت کشوں کو ریلیف دینے کیلئے اٹھایا جانیوالا پہلا قدم ہے حکومت کی مثبت پالیسیوں کے نتیجہ میں وطن عزیز میں معاشی و اقتصادی انقلاب رونما ہوگا۔

(جاری ہے)

وہ ایم این اے ہاؤس جوہرآباد میں مسلم لیگی عہدیداروں و کارکنوں کے وفود سے بات چیت کررہی تھیں۔ اُنھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے قومی وسائل کا رُخ عوام کی فلاح و بہبود اور ملک و قوم کی خوشحالی کی جانب موڑ رکھا ہے ۔ اُنھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ایک نظریاتی جماعت ہے جو جمہوریت کے استحکام اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اپنے انقلابی پروگراموں پر عملدرآمد جاری رکھے گی اور کسی بھی احتجاج اور دھرنے کی سیاست کو اپنے راستہ کی دیوار نہیں بننے دے گی۔

متعلقہ عنوان :