وزیراعلیٰ کا ملتان میں کرنٹ لگنے سے2مزدوروں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس، تحقیقات کا حکم

پیر 2 مئی 2016 22:16

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مئی۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ملتان میں میٹروبس کے منصوبے پر کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 2مزدوروں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :