اسلام آباد ، پراپرٹی ڈیلر ز مختلف سیکٹرز کی ڈویلپمنٹ نہ ہونے پر سراپا احتجاج ،پولیس نے لاٹھی چارج کرکے متعدد پراپرٹی ڈیلرز کو گرفتار کرلیا

پیر 2 مئی 2016 22:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 مئی۔2016ء) اسلام آباد میں پراپرٹی ڈیلرز ڈویلپمنٹ چارجز کے نفاذ کے باوجود مختلف سیکٹرز کی ڈویلپمنٹ نہ ہونے پر سراپا احتجاج بن گئے۔ پولیس نے لاٹھی چارج کرکے متعدد پراپرٹی ڈیلرز کو گرفتار کرلیا۔پیر کو اسلام آباد میں سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر چیئرمین آفس کے باہر پراپرٹی ڈیلرز نے ڈویلپمنٹ چارجز لگانے کے باوجود مختلف سیکٹرز کی ڈویلمنٹ نہ ہونے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

پراپرٹی ڈیلرز چیئرمین سی ڈی اے کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ انکا کہنا تھا کہ ڈیویلپمنٹ چارجز لگانے کے باوجود سیکٹرز ڈیویلپ نہیں کئے گئے۔ مطالبات کی منظوری تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ سی ڈی اے حکام کی جانب سے پولیس کو طلب کرلیا گیا۔ سی ڈی اے کے سیکیورٹی اہلکاروں، پولیس اور پراپرٹی ڈیلرز کے درمیان دھکم پیل کے بعد پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا اور درجنوں پراپرٹی ڈیلرز کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :