وفاقی وزیر چوہدری برجیس طاہر کا گلگت بلتستان کے وزیر جنگلات حاجی محمد وکیل کی وفات پر اظہار افسوس

پیر 2 مئی 2016 21:59

اسلام آباد ۔ 2 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے گلگت بلتستان حکومت کے وزیر جنگلات حاجی محمد وکیل کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک شریف النفس انسان تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مرحوم گلگت بلتستان کی ترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے تھے۔ وفاقی وزیر نے غمزدہ خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ حاجی محمد وکیل جیسے مخلص سیاستدان اور محب وطن انسان کی وفات سے پیدا ہونے والے خلاء کو پُر کرنے میں ایک عرصہ درکار ہوگا۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت کیلئے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا کرنے کی بھی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :