وفاقی محکموں کیخلاف عوام کو شکایات کے ازالہ کیلئے ضلع اور تحصیل کی سطح پر شکایات سنی جائیں گی ،شاہد ضیاء چیمہ

وفاقی محتسب کی ہدایت پر عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں،ڈائریکٹر جنرل وفاقی محتسب

پیر 2 مئی 2016 21:50

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 مئی۔2016ء ) ڈائریکٹر جنرل وفاقی محتسب شاہد ضیاء چیمہ نے کہا ہے کہ تمام وفاقی محکموں کے خلاف عوام کو شکایات کے ازالہ کے لئے ضلع اور تحصیل کی سطح پر شکایات سنی جائیں گی اور وفاقی محتسب کی ہدائیت پر عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی محکموں کے ضلعی سربراہان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری طاہر امین بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں سنی جانے والی شکایات 15دن کے اندر حل کی جائیں گی اس سلسلہ فیلڈ افسران کا مثبت رویہ مسائل کے حل کی جانب مثبت سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی محکموں کے ضلعی افسران عوا م کے جو مسائل اپنے طور پر حل کر سکتے ہیں ان کو فوری طور پر حل کریں اور باقی ماندہ شکایات کو لاہور بھیجیں تاکہ ان کو حل کرنے کے فوری اقدامات کئے جائیں ۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایا گیا کہ 2015میں 2لاکھ سے زائد شکایات کا ازالہ کیا اور اب ضلع کی سطح پر شکایات سننے کے پروگرام کی کامیابی کے بعد اس کا دائرہ کار وسیع کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سوئفٹ کمپلینٹ ریزولیشن(SCR)کے تحت شکایات کا پندرہ دن کے اندر اندر فیصلہ کیا جائے گا اور ڈائریکٹر جنرل ضلع اوکاڑہ کی کسی ایک تحصیل میں ہر سوموار کا شکایات سنا کریں گے تاہم شکایات کی رجسٹریشن لاہور ہیڈ آفس میں بذریعہ ڈاک ،فیکس،ای میل یا آن لائن درج کروائی جا سکتی ہیں

متعلقہ عنوان :