نیب اسحاق ڈار کے بیان حلفی کی روشنی میں شریف برادران کیخلاف منی لانڈرنگ کی مکمل تفتیش کرے،سیف اللہ خان نیازی

پیر 2 مئی 2016 21:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما سیف اللہ خان نیازی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے نیب سے شریف برادران کی منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے مطالبہ پر نیب اسحاق ڈار کے بیان حلفی کی روشنی میں منی لانڈرنگ کی مکمل تفتیش کرے ۔

(جاری ہے)

مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے حلفیہ بیان دیا ہے کہ نواز شریف نے غیر قانونی ذرائع سے دولت باہر منتقل کی وزیراعظم نے منی لانڈرنگ کے ذریعے پیسہ باہر بھجوا کرقانون کی دھجیاں اڑائی ہیں دنیا بھر میں کالے دھن کی نقل وحمل روکنے کیلئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے نیب کی ذمہ داری ہے کہ شریف برادران اور اسحاق ڈار کیخلاف زیر التواء مقدمات کو فوری طور پرمنطقی انجام تک پہنچایا جائے اسحاق ڈار سے صرف بیرون ملک موجود اثاثوں کے بارے مفصل تفتیش کی جانی چاہیے جب تک نیب طاقت ور ملزمان کو گرفت میں نہیں لاتا قومی وسائل کی لوٹ مار روکنا ممکن نہیں ہے قانون توڑنے والے کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو نیب کو اس کیخلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے