آفاق احمد نے ایم کیو ایم کو مہاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے مذاکرات کی پیشکش کردی
محاذ آرائی کے بجائے مذاکرات کے لیے متحدہ کے مرکز نائن زیرو جانے یا پھر متحدہ رہنماؤں کو اپنے پاس بلانے کیلئے تیار ہوں،کسی بھی صورت مہاجروں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے، مہاجر قوم کی بقا کے لئے اپنی انا کودفن کردیا ہے جب کہ لڑائی کی سیاست سے بہتر دلائل کی سیاست ہے، میں کوئی کھلاڑی نہیں جو وکٹیں گراؤں ہر کسی کو حق ہے وہ جس پارٹی میں جانا چاہے جائے،’’ ر‘‘ا کے نام پر کسی قوم کو بدنام کرنے کی بجائے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم حقیقی) کے سربراہ آفاق احمد کی اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس
پیر 2 مئی 2016 21:29
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 مئی۔2016ء) مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم حقیقی) کے سربراہ آفاق احمد نے متحدہ قومی موومنٹ کو مہاجروں کے مسائل حل کرنے کے لیے' مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ محاذ آرائی کے بجائے مذاکرات کے لیے متحدہ کے مرکز نائن زیرو جانے یا پھر متحدہ رہنماؤں کو اپنے پاس بلانے کیلئے تیار ہوں،کسی بھی صورت مہاجروں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے، مہاجر قوم کی بقا کے لئے اپنی انا کودفن کردیا ہے جب کہ لڑائی کی سیاست سے بہتر دلائل کی سیاست ہے۔
پیر کو کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم تصادم نہیں چاہتے، مذاکرات کے لیے متحدہ کے مرکز نائن زیرو جانے یا پھر متحدہ رہنماؤں کو اپنے پاس بلانے کیلئے تیار ہیں۔(جاری ہے)
محاذ آرائی کے بجائے مہاجروں کی بھلائی کیلئے بیٹھ کر بات کرنے کو تیار ہوں'آفاق احمد کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں بات چیت کے لیے علاقے کے بزرگوں کو بھی ساتھ بٹھایا جاسکتا ہے۔
انکا کہنا تھاکہ کسی بھی صورت مہاجروں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے، مہاجر قوم کی بقا کے لئے اپنی انا کودفن کردیا ہے جب کہ لڑائی کی سیاست سے بہتر دلائل کی سیاست ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم اْس وقت کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل مرزا اسلم بیگ نے بنائی۔ آفاق احمد خان کا کہنا تھا کہ میں کوئی کھلاڑی نہیں جو وکٹیں گراوں ہر کسی کو حق ہے وہ جس پارٹی میں جانا چاہے جائے۔ را کے نام پر کسی قوم کو بدنام کرنے کی بجائے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔ آفاق احمد کے یہ حیران کن بیانات ایک ایسے موقع پر سامنے آئے ہیں جب حالیہ دنوں میں متحدہ کے متعدد رہنما مصطفیٰ کمال کی پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.