محمد ریاض الدین لاہور ائیرپورٹ کے منیجر تعینات ، نوٹیفکیشن جاری

پیر 2 مئی 2016 21:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 مئی۔2016ء) لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر 3اعلی انتظامی افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق لاہور ائیرپورٹ کے منیجر حاجی ارشد حسین کو تبدیل کر کے چیف آپریشنز آفیسر لاہور بنا دیا گیا جبکہ ان کی جگہ کراچی ائیرپورٹ کے سینئر آپریشنز آفسیر محمد ریاض الدین کو لاہور ائیرپورٹ کا منیجر تعینات کر دیا گیا ہے ۔ اس کے ساتھ لاہور ائیرپورٹ کے چیف آپریشنز آفیسر امان اﷲ علوی کو ائیرپورٹ منیجر اسلام آباد لگا دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :