پاناما لیکس پر اپوزیشن جماعتوں کا مشاورتی اجلاس ختم، حکومتی ٹی او آرز موجودہ شکل میں قابل قبول نہیں، مشترکہ اپوزیشن کااعلامیہ

muhammad ali محمد علی پیر 2 مئی 2016 21:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔30اپریل 2016ء) پاناما لیکس پر اپوزیشن جماعتوں نے حکومتی ٹی او آرز موجودہ شکل میں مشترد کر دیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاناما لیکس پر سینیٹر اعتزاز احسن کی رہائش گاہ پر ہونے والا اپوزیشن جماعتوں کا مشاورتی اجلاس ختم ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

اپوزیشن کا مشاورتی اجلاس کل صبح 11 بجے دوبارہ ہو گا۔ آج کے اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حکومتی ٹی او آرز موجودہ شکل میں قابل قبول نہیں ہیں۔ پاناما لیکس میں جتنے نام آئے سب کا احتساب ہونا چاہیے۔ احتساب کا آغاز وزیر اعظم اور ان کے خاندان سے کیا جائے۔ ضروری قانون سازی اپوزیشن کی مشاورت سے کی جائے۔