سینیٹر سرا ج الحق نے جماعت اسلامی کی مجلس عاملہ کی تشکیل نوکر دی

پیر 2 مئی 2016 21:22

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مئی۔2016ء) امیر جماعت اسلامی پاکستا ن سینیٹر سراج الحق نے نئی مرکزی مجلس شورٰی کے اجلاس منعقدہ 26 تا28 اپریل میں دستور جماعت کے مطابق مرکزی مجلس عاملہ کی تشکیل نو کی ہے ۔

(جاری ہے)

پنجاب سے ڈاکٹر وسیم اختر ، شیخ عثمان فاروق ، ذکر اﷲ مجاہد ، حافظ سلمان بٹ ، جاوید اقبال چیمہ ، سردار ظفر حسین خان ، سندھ سے ممتاز حسین سہتو ، حافظ نعیم الرحمن ، سید شاہد ہاشمی ، خیبر پختونخوا سے پروفیسر محمد ابراہیم ، صاحبزادہ ہارون الرشید ، ڈاکٹر محمد اقبال خلیل ، صاحبزادہ طارق اﷲ ، ڈاکٹر عطاء الرحمن ، صابر حسین اعوان اور بلوچستان سے بشیر احمد ماندئی مجلس عاملہ کے رکن ہوں گے ۔

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق اس کے صدر ہوں گے ، نائب امراء جماعت ، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ اور امرائے صوبہ بر بنائے عہدہ مجلس عاملہ کے رکن ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :