خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس،طالبہ کوجلانے کے واقعے کی شدیدمذمت،ملزمان کوفوری گرفتارکرنے کامطالبہ

واقعے میں ملوث ملزمان کو بے نقاب کرکے عبرتناک سزا دیکر ہی دم لینگے،وزیراعلی کی یقین دہانی

پیر 2 مئی 2016 21:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مئی۔2016ء) خیبرپختونخوا اسمبلی نے مانسہر ہ میں نویں جماعت کی طالبہ کوجلانے کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملوث افراد کوفی الفور گرفتارکرنے اورعبرتناک سزادینے کامطالبہ کردیاخیبرپختونخوا اسمبلی کااجلاس سپیکر اسدقیصر کی زیرصدارت منعقد ہوا،رکن اسمبلی آمنہ سردار نے ایوان کوبتایا کہ مانسہر ہ میں نویں جماعت کی طالبہ امبرین ریاست کو نامعلوم افراد نے گاڑی میں رسیوں سے باندھ کر زندہ جلایا، حکومت اس انسانیت سوز واقعے کی فوری انکوائری کریں اور ذمہ داروں کو سرعام عبرتناک سزاد یں،اس موقع پر وزیر اعلی پرویز خٹک کا کہناتھا کہ جس دن یہ واقعہ ہوا اسی وقت پولیس حکام اور انتظامیہ کو تفتیش کے حوالے سے احکامات دیے ہیں، وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو بے نقاب کرکے عبرتناک سزا دیکر ہی دم لینگے۔

(جاری ہے)

اسمبلی اجلاس میں خیبر پختونخوا میں زکواۃ کی غیر منصفانہ تقسیم پر اپوزیشن نے حکومتی وزرا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا،اجلاس میں خیبر بینک کے ایم ڈی کی جانب سے صوبائی وزیر کے خلاف اشتہار میں سینئرصحافی کانام شائع کرنے پر صحافیوں نے اجلاس سے واک آوٹ کیا تاہم وزیراعلی کے مشیر برائے اطلاعات مشتاق غنی کی جانب سے یقین دہانی کے بعد صحافیوں نے احتجاج ختم کردیا