قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس، حجاج کو مزید سہولیات فراہم کرنے کی سفارش

جہیز اورشادی کے تحائف پر پابندی سے متعلق بل بھی زیر غور

پیر 2 مئی 2016 21:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مئی۔2016ء)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نے رواں سال حجاج کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی سفارش کر دی ہے ٗ جہیز اور شادی کے تحائف پر پابندی سے متعلق ترمیم بل بھی زیر غور ہے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس ہوا جس میں جہیز اور شادی کے تحائف پر پابندی سے متعلق ترمیمی بل پیش کیا گیا تاہم یہ بل ثمن سلطانہ جعفری کی اجلاس میں عدم موجودگی کے باعث ملتوی کر دیا گیا۔

کمیٹی نے رواں سال حجاج کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی سفارش بھی کی جس پر کمیٹی کو یقین دہانی کرائی گئی کہ رواں سال عازمین کو دوران حج تین وقت کھانا فراہم کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق حج مہنگا ہونے پر ارکان کمیٹی نے واک آؤٹ بھی کیا تاہم کمیٹی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ارکان کا واک آؤٹ سمجھ سے بالاتر ہے۔