کلبھوشن یادیو کا ملک میں را کے سہولت کاروں کے سرگرم ہونے کا انکشاف

را کے سہولت کار پاکستان کے کئی بڑے شہروں میں ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہیں ٗذرائع حکام نے را کے سہولت کاروں کیخلاف آپریشن پنجاب کے شہروں تک وسیع کرنے کا فیصلہ کرلیا

پیر 2 مئی 2016 21:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مئی۔2016ء) بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو نے دوران تفتیش ملک بھر میں موجود سہولت کاروں کے سرگرم ہونے کا انکشاف کردیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کلبھوشن یادیو نے انکشاف کیا ہے کہ را کا ایجنٹ محمدرضوان بلوچستان کے کئے دورے کرچکا ہے ٗرا کے سہولت کار پاکستان کے کئی بڑے شہروں میں ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ اس کے علاوہ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے بھارتی ایجنٹ نے سیالکوٹ میں بھی را کے سہولت کاروں کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے۔دوسری جانب حکام نے را کے سہولت کاروں کیخلاف آپریشن پنجاب کے شہروں تک وسیع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جبکہ محمد رضوان سے متعلق سیکیورٹی اداروں کو ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :