شاہ محمود قریشی کی پیپلز پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی سے ملاقات ٗ اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس اور پاناما لیکس کے معاملے پر غور

پیر 2 مئی 2016 21:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے پیپلز پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی سے ملاقات کی جس دوران اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس اور پانامہ لیکس کے معاملے پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی میں خورشید شاہ، اعزاز احسن اور نوید قمر شامل تھے جبکہ سینیٹر اعتزاز احسن اور اعجاز جاکھرانی بھی ملاقات میں موجود تھے۔