دہشتگردی اور سیکیورٹی خطرات کے خلاف پاکستانی کوششوں کی مناسب حوصلہ افزائی نہیں کی جارہی ٗطارق فاطمی

امریکا سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستانی خدمات کا اعتراف کرتا ہے ٗ امریکی حکام

پیر 2 مئی 2016 20:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مئی۔2016ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا ہے کہ دہشتگردی اور سیکیورٹی خطرات کے خلاف پاکستانی کوششوں کی مناسب حوصلہ افزائی نہیں کی جارہی ٗامریکہ جیسے دوست ملک کی جانب سے ہماری مخلصانہ کوششوں اور قربانیون کو زیادہ سراہا جانا چاہیے جبکہ امریکا نے کانگریس کی منظوری سے پاکستان کی امداد اور عسکری آلات کی فراہمی جاری رکھنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستانی خدمات کا اعتراف کرتا ہے۔

پیر کو وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سے امریکی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کے حکام مس کرسٹن مرکواٹ اور سجیت گاندھی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پاکستان کے لئے دفاعی اور سویلین امداد میں کمی کے معاملات پر بات چیت کی گئی۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود ملک میں دہشتگردوں کے خلاف ایکشن لیا گیا۔

دہشتگردی اور سیکیورٹی خطرات کے خلاف پاکستانی کوششوں کی مناسب حوصلہ افزائی نہیں کی جارہی۔ امریکہ جیسے دوست ملک کی جانب سے ہماری مخلصانہ کوششوں اور قربانیون کو زیادہ سراہا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سے تعلقات کی بہتری کے لئے بھی پاکستان نے انتہائی اخلاص کا مظاہرہ کیا۔اس موقع پر مس کرسٹن مرکواٹ نے کہاکہ امریکا سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ دیکھتا ہے۔ امریکی کانگریس کی منظوری سے پاکستان کی امداد اور عسکری آلات کی فراہمی جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :