عدالتی کمیشن پانامہ لیکس میں لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کرے گا، دانیال عزیز

بعض سیاسی عناصر پانامہ لیکس کو جمہوری عمل کو غیر مستحکم کرنے کیلئے استعمال کررہے ہیں، مریم اورنگزیب

پیر 2 مئی 2016 20:36

اسلام آباد ۔ 2 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مئی۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلیدانیال عزیز نے کہا ہے کہ عدالتی کمیشن وزیراعظم اوران کے خاندان کے بارے میں پانامہ لیکس میں لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کرے گا۔ وہ ریڈیو پاکستان کے حالات حاضرہ کے پروگرام میں اظہار خیال کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے پانامہ لیکس کے مسئلے کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کمیشن وزیراعظم اوران کے خاندان کے بارے میں پانامہ لیکس میں لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کرے گا۔پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے پنجاب کے وزیرقانون رانا ثناء اﷲ نے کہا کہ کمیشن بد عنوانی میں ملوث تمام افراد کے خلاف تحقیقات کرے گا۔داخلہ امور کی پارلیمانی سیکرٹری مریم اورنگزیب نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بعض سیاسی عناصر پانامہ لیکس کی معلومات مسئلے کو سیاسی رنگ دینے اورجمہوری عمل کو غیر مستحکم کرنے کیلئے استعمال کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :