ملک بھر میں شدید گرمی ،پیر کو 22شہروں میں درجہ حرارت40ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر رہا

پیر 2 مئی 2016 20:29

ملک بھر میں شدید گرمی ،پیر کو 22شہروں میں درجہ حرارت40ڈگری سینٹی گریڈ ..

لاہور/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 مئی۔2016ء) ملک بھر میں مئی کے آغاز میں ہی گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،پیر کو 22شہروں میں گرمی کا پارا 40 ڈگری سینٹی گریڈسے اوپر جاپہنچا،سب سے زیادہ گرمی رحیم یار خان اور سکھر میں پڑی جہاں درجہ حرارت 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مئی کے شروع ہوتے ہی ملک بھر کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو 22شہروں میں گرمی کا پارا 40 ڈگری سینٹی گریڈسے اوپر رہا ۔لاہور اور بہاولنگر میں درجہ حرارت 43ڈگری سینٹی گریڈرہا جبکہ رحیم یار خان اور سکھر میں درجہ حرارت 45ڈگری سینٹی گریڈ رہا ۔نواب شاہ ،کوٹ ادو اور موئنجو دڑو میں 44ڈگری سینٹی گریڈ ،تربت ،اوکاڑہ ،ملتان ڈیرہ غازی خان اور منگلا میں 42ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ بھکر ،چھور ،گجرات ،ساہیوال اور سیالکوٹ میں درجہ حرارت 41ڈگری سینٹی گریڈ رہا ۔حیدر آباد میں 40ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کراچی میں درجہ حرارت 33ڈگری سینٹی گریڈ رہا ۔

متعلقہ عنوان :