پاکستان سپر لیگ کے معاملات کو آزادانہ انداز میں چلانے کیلئے کمپنی کا درجہ دئیے جانے کا امکان

فیصلہ کئے جانے کی صورت میں ایونٹ کے معاملات کاپی سی بی کے انتظامی امورسے کوئی تعلق باقی نہیں رہیگا

پیر 2 مئی 2016 20:00

پاکستان سپر لیگ کے معاملات کو آزادانہ انداز میں چلانے کیلئے کمپنی کا ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مئی۔2016ء ) پاکستان سپر لیگ کے معاملات کو آزادانہ انداز میں چلانے کے لئے کمپنی کا درجہ دئیے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایاہے کہ تین مئی کو ہونے والے پی سی بی گورننگ بورڈ کے اجلاس میں پی ایس ایل کو آزادانہ اندازمیں چلانے کیلئے اسے ایک کمپنی کا درجہ دینے کے سلسلے میں بھی پیشرفت ہونے کا امکان ہے۔ فیصلہ کئے جانے کی صورت میں ایونٹ کے معاملات کاپی سی بی کے انتظامی امورسے کوئی تعلق باقی نہیں رہے گا۔