شب ِ معراج النبیﷺ کل عقیدت و احترام سے منا ئی جائیگی،جما عت اہلسنّت پاکستان

مساجد میں محفل ذکرو نعت ، خصوصی دعائیں کی جا ئیں گی، علما ء کرام معجزہ معراج بیان کرینگے

پیر 2 مئی 2016 20:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مئی۔2016ء) جماعت اہلسنّت پاکستان کے تحت ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی معراج النبیا بدھ 04 مئی کو نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی ۔ شہر بھر میں محافل ذکر معراج منعقد ہو گی ۔ علمائے کرام سرکاراکے عظیم معجزہ معراج شریف کے واقعات و فضائل بیان کریں گے ۔ مساجد میں محافل ذکرو نعت ،قصیدہ بردہ،قصیدہ معراجیہ، درود شریف ، صلو ۃ تسبیح، نوافل اور خصوصی دعاؤں کااہتمام کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

شب معراج النبیا کا مرکزی اجتماع جامع مسجد میمن مصلح الدین گارڈن (کھوڑی گارڈن )میں بعد نماز عشاء منعقد ہوگا ۔ اجتماع سے علامہ سید شاہ عبد الحق قادری خطاب فرمائیں گے ۔جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے رہنماؤں مولانا ابرار احمد رحمانی،صوفی حسین لاکھانی نے کراچی الیکٹرک انتظامیہ سے مطا لبہ کیا کہ شب معراج النبی کے مبارک اجتما عا ت کے مو قع پر لو ڈ شیڈنگ نہ کی جائے ۔کراچی انتظامیہ صفائی ستھرائی کے ساتھ بلدیاتی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے۔

متعلقہ عنوان :