ارکان اپنی چھٹی کی درخواست دیں ، ورنہ ان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائیگی،اسپیکر سندھ اسمبلی

خاص مدت تک غیر حاضر رہنے والے ارکان نااہل ہو سکتے ہیں،کچھ ارکان پانچ پانچ سال سے ایوان میں نہیں آئے،آغا سراج درانی

پیر 2 مئی 2016 19:50

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مئی۔2016ء ) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے مسلسل غیر حاضر ارکان کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اپنی چھٹی کی درخواست دیں ، ورنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے یہ بات پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ایک خاص مدت تک غیر حاضر رہنے والے ارکان نااہل ہو سکتے ہیں ۔

انہوں نے اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے ارکان سے درخواستیں دینے کے لیے کہیں ۔

(جاری ہے)

جو کافی عرصے سے اجلاس میں نہیں آرہے ۔ اسپیکر نے کہاکہ کچھ ارکان پانچ پانچ سال تک اسمبلی میں نہیں آتے ۔ جو رکن قانون کی پاسدادری نہیں کرے گا ، اس کے خلاف ایکشن ہو گا ۔ دریں اثناء پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) کے رکن شہریارخان مہر اور مسلم لیگ (ن) کے سید امیر حیدر شاہ نے پیپلز پارٹی کے ارکان شرجیل انعام میمن اور سید اویس مظفر شاہ کی سندھ اسمبلی کے اجلاسوں سے مسلسل غیر حاضری پر تحاریک سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی ہیں ۔ تحاریک میں کہا گیا ہے کہ ایوان ان ارکان کی غیر حاضری پر کارروائی کرے ۔

متعلقہ عنوان :