پرویزالٰہی کے میڈیا کوآرڈی نیٹر اقبال چودھری کی عمرہ سے واپسی پر محفل میلاد کا انعقاد

حاجی مرغوب احمد ہمدانی، حاجی محبوب احمد ہمدانی نے بارگاہ رسالتﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے

پیر 2 مئی 2016 19:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مئی۔2016ء ) سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی کے میڈیا کوآرڈی نیٹر محمد اقبال چودھری نے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد گذشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر محفل میلاد مصطفیﷺ کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

مشہور و معروف نعت خواں حاجی مرغوب احمد ہمدانی اور حاجی محبوب احمد ہمدانی نے بارگاہ رسالتﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ حاجی مرغوب احمد ہمدانی کی مشہور نعت ’’مدینے کے مینار نظر آئے‘‘ نے سماں باندھ دیا اور حاضرین کی آنکھیں اشکبار ہو گئیں۔ اس موقع پر قاری محبوب احمد، شفیق چودھری، حاجی مجاہد مقصود بٹ، محمد طارق سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :