ملک کی دولت لوٹ کر آف شور کمپنیاں بنانے والوں کاپردہ پانامہ لیکس کے ذریعے فاش ہوچکا ہے، انجینئر نجیب ہارون

پیر 2 مئی 2016 19:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و ممبر سیاسی کمیٹی انجینئر نجیب ہارون نے گزشتہ روز لاہور میں ہونے والے تحریک انصاف کے کامیاب جلسے پر تمام پارٹی رہنماؤں و کارکنان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حکومت میں رہتے ہوئے جن لوگوں نے ملک کا قرضہ اتارنے کے بلند و بانگ دعوے کیے تھے وہ خود ملک کی دولت لوٹ کر آف شور کمپنیاں بنا رہے ہیں جس کا پردہ پانامہ لیکس کے ذریعے فاش ہوچکا ہے، پوری قوم حکومت کے خلاف متحد ہوچکی ہے ۔

یہ باتیں انہوں نے پلول ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں کے اعزاز میں دیے گئے اعشائیہ میں رہنماؤں سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں ۔رہنماؤں میں سابقہ مرکزی نائب صدر سیف الرحمن، قادری بھائی، نعیم شیخ ، آفتاب جہانگیر، ڈاکٹر سعید آفریدی ، آصف خٹک اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انجینئر نجیب ہارون نے کہا کہ لٹیروں سے جب بھی مال مسروقہ برآمد کرنے کی بات آتی ہے تو جمہوریت کو خطرہ لاحق ہوجاتا ہے ، ہم جمہوریت نہیں ، کرپشن اور لوٹ مار کے خلاف ہیں ۔

اقتدار پر انٹرنیشنل چوروں کا قبضہ ہے ، حکمران مزدوروں کی خون پسینے کی کمائی باہر منتقل کررہے ہیں ۔ ایک اسلامی، خوشحال اور کرپشن سے پاک پاکستان کے قیام کے لیے پاکستانی قوم چیئرمین عمران خان کے ساتھ ہیں اور ملک پاکستان کو کرپٹ اور لٹیروں سے نجات دلا کر ملک کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنا ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن کر کے ہی دم لینگے۔

متعلقہ عنوان :