Live Updates

کے پی کے عوام کوچوہا کہنے پر سعد رفیق معافی مانگیں ‘ شوکت یو سفزئی

پی کے 8ضمنی الیکشن میں عوام تحریک انصاف کے امیدوار کو ووٹ دیں ‘ ضمنی الیکشن کے سلسلے میں منعقدہ اجتماعات سے خطاب

پیر 2 مئی 2016 19:22

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر سعد رفیق خیبر پختونخوا کے عوام کو چوہے کہنے پر معافی مانگیں ورنہ پختون کے پی میں ان کا داخلہ بند کردیں گے لیگی وزراء بندروں کا ٹو لہ ہے جو ہر وقت اپنا زخم دکھاتے پھرتے ہیں ‘پی کے 8ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف بھاری اکثریت سے جیتے گی ‘ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر اورفوکل پر سن میگا پراجیکٹس شوکت علی یو سفزئی نے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں منعقدہ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا شوکت یو سفزئی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام غیرت مند اور دوسروں کے مقابلے میں زیادہ سیا سی شعور رکھتے ہیں انہوں نے نواز شر یف اور ان کی جماعت کو ہمیشہ مسترد کیا ہے انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس میں شر یف فیملی کی جو کرپشن پکڑ ی گئی ہے اس کی صفائی کرتے کرتے وفاقی وزراء ذہنی مریض بن چکے ہیں سعد رفیق کا خیبر پختونخوا کے عوام کو چوہے اور پنجاب کے عوام کو شیر کہنا انتہائی گھٹیا اور نازیبا ہے شر یف فیملی نے صرف اقتدار حاصل کرنے اور الیکشن جیتنے کیلئے پنجاب کارڈ استعمال کیا ہے ورنہ لاہور کے سوا پنجاب کے کسی حلقے میں تر قی نہیں ہوئی ‘ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ شر یف فیملی کا کرپشن سکینڈل سامنے آنے کے بعد اب مزید پنجاب کارڈ نہیں چلے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے پی کے 8کے عوام سے اپیل کی کہ وہ صو بے کی تر قی اور کرپشن فری صو بہ بنانے کیلئے تحریک انصاف کے امیدوار شہزاد کوکامیاب کریں انہوں نے اے این پی اور جے یوآئی ( ف )پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک مذہب اور دوسری نے پختونخوا کا استحصال کیا ہے عوام آئندہ الیکشن میں دونوں کا صفایا کردیں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات