(ن) لیگ کی حکومت نے ہمیشہ ملک و قوم کے مفادات میں فیصلے کئے ،شاہد خاقان عباسی

ملکی کی بڑھتی معیشت، ترقی دیکھ کر حکومت کیخلاف پروپیگنڈہ کیا جارہاہے، روڑے اٹکانے والوں کے ہاتھ شرمندگی کے علاوہ کچھ نہیں آئیگا، وفاقی وزیر پٹرولیم کا جلسے سے خطاب

پیر 2 مئی 2016 19:22

کہوٹہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مئی۔2016ء ) وفاقی وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت نے ہمیشہ ملک اور قوم کے مفادات میں فیصلے کئے ،اپوزیشن اور ملک دشمن عناصرملک میں بڑھتی ہوئی معیشت ترقی اور اربوں روپے کے منصوبے جات دیکھ کر حکومت کے خلاف جھوٹ پر مبنی منفی پروپیگنڈہ کر رہے ہیں جو ملک کی غیور عوام نے مسترد کردیا ہے، ملکی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کے ہاتھ صرف شرمندگی کے علاوہ کچھ نہیں آئیگا۔

یونین کونسل پنجاڑ کی عوام کے دیگر تمام مساہل بھی حل ہوں گئے ترقیاقی کام کسی پر احسان نہیں یہ منتخب نمائندہ کا حق بنتاہے کہ حکومتی فنڈکو عوام کے مسائل کم کرنے کیلئے استعمال کریں۔ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ ن کے مر کزی رہنماء وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی یونین کونسل پنجاڑ کے گاوں جبریاں تا سوڑروڈ جو19کروڑکی خطیر گرانٹ سے زیر تکمیل ہے کے افتتاح کے موقع ہزاروں افراد کے بڑھے جلسے سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

جلسے کی صدارت بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت فلاہٹ لیفٹینٹ عطااﷲ عباسی نے کی جبکہ جلسے سے ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن شوکت اقبال جنجوعہ ،راجہ صغیر احمد امیدواربرائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی ٹو ، معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت کر نل مسعودعباسی ،سیاسی وسماجی شخصیت عبد القدوس عباسی آف منید شریف، چیئر مین یوسی نڑھ بلال یامین ستی ، مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ محمد بشیر، حاجی مشتاق عباسی ،چیئر مین یونین کونسل پنجاڑ ماسٹرظہور احمد عباسی ،حافظ محمد مشتاق اور دیگرافراد نے کیا اس موقع پرشوکت جنجوعہ اور حافظ عثمان عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کوٹلی ستیاں یا مری کہوٹہ ہو یا کلر سیداں کام جہاں بھی ہو ئے وہ صرف اور صرف پاکستان مسلم لیگ ن نے کیے اس حلقے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم این اے بھی منتخب ہوئے انہوں نے حلقہ تو بڑے دور کی بات اپنی ذاتی یونین کونسل میں بھی کام ناں کر اسکے اب صرف بیٹھ کر تنقید کر رہے ہیں راجہ صغیر احمد اورعبد القدوس عباسی نے کہاحلقہ این اے پچاس ، حلقہ پی پی ون اور حلقہ پی پی ٹو میں جنتے کام شاہد خاقان عباسی نے کرائے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی انشاء آہندہ الیکشن میں بھی شاہد خاقان عباسی ایک مر تبہ پھر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل ہو گئی کرنل مسعودعباسی ، چیئر مین یونین کونسل پنجاڑ ماسٹر ظہور عباسی اور بلال یامین ستی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یونین کونسل پنجاڑکے گاوں سوڑکی عوام کو سفری سہولیات میں شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑھ رہاتھا شاہد خاقان عباسی نے اہل علاقہ اس بڑھے مسلے کو دیکھتے ہوئے 19کروڑکی خطیر گرانٹ جاری جو اہل علاقہ ان کے مشکوررہیں گئے انشاء اﷲ مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت کے دوران ہی کیرل روڈ، پنجاڑ تا نڑھ ، دوبیرن تا سلامبڑ اوردیگر تمام بڑی چھوٹی لنک روڈیں مکمل ہو نگی اور عوام کے دیگرمساہل بھی حل ہونگے ۔

جلسے میں تحصیل کہوٹہ کی 10یونین کونسلوں کے چیئر مین وائس چیئر مین ، مسلم لیگ ن کی صدوراور ہزاروں اہلیان علاقہ نے شر کت کی ۔

متعلقہ عنوان :